ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مراٹھا ریزرویشن: منوج جرانگے پاٹل نے 9 روزہ بھوک ہڑتال ختم کی، 24 ستمبر کو طبیعت بگڑنے کے بعد اقدام

مراٹھا ریزرویشن: منوج جرانگے پاٹل نے 9 روزہ بھوک ہڑتال ختم کی، 24 ستمبر کو طبیعت بگڑنے کے بعد اقدام

Thu, 26 Sep 2024 10:41:24    S.O. News Service

ممبئی،  26/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)مراٹھا ریزرویشن کے حق میں مسلسل آواز اٹھانے والے سماجی کارکن منوج جرانگے پاٹل نے ایک بار پھر اپنی طویل بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ مراٹھا طبقہ کو دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی) کے تحت ریزرویشن دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ 9 دنوں سے بھوک ہڑتال پر تھے۔ منگل، 24 ستمبر کو ان کی طبیعت بگڑنے کے باوجود، انھوں نے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم، اب انھوں نے اپنے حامیوں اور ساتھیوں کی خصوصی درخواست پر بھوک ہڑتال کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے منوج جرانگے پاٹل نے جالنہ ضلع کے اپنے آبائی گاؤں انتروالی سرتی میں حامیوں سے خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ مراٹھا طبقہ کے جذبات کو دھیان میں رکھتے ہوئے وہ بھوک ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم ان لوگوں سے نمٹیں گے جنھوں نے مراٹھا طبقہ کو ٹھیس پہنچائی ہے۔‘‘

اس سے قبل 24 ستمبر کو مقامِ احتجاج پر جمع مراٹھا طبقہ کے اراکین کی اپیل کے باوجود منوج جرانگے نے جوس یا دوا لینے سے انکار کر دیا تھا۔ انھوں نے 17 ستمبر کو غیر معینہ مدت کی یہ بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ ایک سال سے کچھ زائد عرصہ میں یہ ان کی چھٹی بھوک ہڑتال تھی، لیکن اب یہ ہڑتال بھی ختم کرنے کا اعلان ہو چکا ہے۔


Share: